ہمیں قوم کے مفاد میں ملکر بہترین فیصلے کرنے ہونگے،جما ل شاہ کاکڑ

کوئٹہ؛مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر سابق سپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا اتحاد پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر ملک کے 22کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبردآزما ہے مشکلات کے خلاف جنگ میں سابقہ حکومت برُی طرح ناکام رہی ہے ہمیں قوم کے مفاد میں مل کر بہترین فیصلے کرنے ہوں گے آج تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑ اتحاد ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی پہلی کابینہ اجلاس کی خطاب ملک کیلئے مثبت سنگ میل ثابت ہوگا جس کی ثمرات اُن متوسط طبقے پر پڑھے گا ان خیالات کااظہار پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کا اتحاد پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر ملک کے 22کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے ہم غربت،بے روزگار ی اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نمبردآزما ہیں مشکلات کے خلاف جنگ میں سابقہ حکومت بُری طرح ناکام رہی ہے ہمیں قوم کی مفاد میں مل کر بہترین فیصلے کرنے ہوں گے آج ملک کی تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا تحاد ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خطاب نے پاکستانی قوم کے زخموں پر مرہم کے مترادف رہے آج حکومت نے متوسط طبقے کا ترجمان بن کر ابھررہاہے تمام جماعتیں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے ساتھ اتحاد واتفاق جاری رکھے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں انتشار انارکی، مہنگائی،بے روزگاری عروج پر پہنچی ہے عوام کو نان شبینہ کیلئے محتاج کردیا ہے جب وقت آئے گا تب ہم سیاست بھی ضرور کریں گے، جب الیکشن کا وقت آئے تو اپنے اپنے منشور کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے، آج ہمیں یک جاں دو قالب ہوکر ہمیں چیلنجز کو حل کرنا ہے، اس کے لیے جتنی بھی قربانیاں دیں وہ کم ہوں گی، اس کے لیے ہمیں اتحاد قائم کرنا ہوگا، زہریلے پروپیگنڈا کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں