قلات، بی این پی کے زیر اہتمام نوکنڈی و چاغی واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
قلات: قلات میں بی این پی کے زیر اہتمام نوکنڈی اور چاغی واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورریلی بی این پی کے ضلعی دفترسے نکالی گئی جو بازار کے مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے قلات پریس کلب کے سامنے پہنچ کرایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی مظاہرین سے بی این پی کے رہنماؤں ٹکری شقت لانگو۔میر قادربخش مینگل۔ آغا قلندر جان احمدزئی۔ ملک ناصر دہواراور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاغی اور نوکنڈی میں سکورٹی فورسز نے غریب مزدوروں ڈرائیورں پر ظلم کی انتہاہ کرکے ان پر گولیاں بھرسائی کیونکہ غریب ڈرائیورز اپنے روزگار کی تلاش میں بارڈر پر جاتیہیں اس کی جتنی بھی مزمت کی جا ئے کم ہیانہوں نے کہا کہ نوکنڈی میں ایک غریب ڈرائیور شہید کیا گیااور چاغی میں نہتے لوگوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ بی این پی اپنے سائل اور وسائل کا دفاع کرنے سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ سردار اخترجان مینگل نے بلوچوں پر ظلم وستم کی کئی بار نشاندھی بھی کی ہے اور چاغی اور نو کنڈی واقعات اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں انہوں نے کہاکہ ریاست اداروں کی نہتے بلوچوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا بلوچستان میں ریاستی ادارے حالات خراب کرنے کے زمہ دار ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے


