تبدیلی کا نعرہ عوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دے سکا، علی مدد جتک
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں، اصولوں پر نہ تو پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کریں گے ملک کے مسائل کا حل قیادت کی ترجیحات ہیں، تبدیلی کا نعرہ عوم کو مہنگائی، بے روزگاری، مفلسی اور مشکلات کے علاوہ کچھ نہ دے سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو سے لیکر بےنظیر بھٹو تک پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ ان قربانیوں کا ایک روشن باب ہے جس کا مقصد صرف اور صرف عوام کی حق حکمرانی آئین کی بلادستی اور جمہور کا راج تھا، اسی کی پاداش میں ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا مگر تاریخ شاہد ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے لیکر ہر کارکن نے قرباینوں کا خندہ پیشانی سے قبول کیا مگر عام کے حقوق پر سمجھوتہ اپنی سیاسی جہد کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوام میں ایک نئی امنگ جاگ اٹھی ہے اور قوم پرامید ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری کی جہد ہی کارگر ثابت ہوگی۔ نوجوان نسل پوری قوت کے ساتھ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہی ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی کی منازل طے کریگا۔


