گوادر، نیشنل پارٹی کی سید نور الامین کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات لڑنے کی دعوت

گوادر (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کی جانب سے ذکری مذہبی پیشوا سیدنورالامین کو آئندہ جنرل الیکشن میں گوادرکے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت، تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کی ذکری فرقہ کے مذہبی پیشوا واجہ سید نورالامین سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے آئندہ ہونے والے انتخابات میں واجہ نورالامین کو گوادر سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ یاد رہے کہ ذکری فرقہ کے مذہبی پیشوا واجہ سید ملا داد کریم اور سید واجہ شیر جان گوادر سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور 2013ئ کے انتخابات میں واجہ سید عیسیٰ نوری گوادر تربت کے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ضلع گوادر میں ذکری فرقہ کا بہت بڑی ووٹ بینک ہے اور گوادر میں واجہ سید نورالامین کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں