وزیر اعظم کا ملک بھر میں قیدیوں کی سزائیں 2ماہ کی کمی کا اعلان
لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔ اس کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے افسران شامل ہوں گے۔وزیراعظم نے کوٹ لکھپت جیل حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب ذرائع کو مو¿ثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے تاکہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادی میر پیوتن کو بھیجے گئے خط میں باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوتن نے 12 اپریل کو شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر کو جوابی خط بھجوادیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کو ساتھ لےکر چلنا چاہے گا ۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


