کراچی، سائٹ بی ایریا میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی (انتخاب نیوز) ضلع کیماڑی کے تھانہ سائٹ بی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق سائٹ ایریا ٹیلی فون ایکسچینج لال مسجد کے قریب فیکٹری پلاٹ نبمر F 202 میں نصف درجن ملزمان ڈکیتی کی کوشش کررہے تھے کہ بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور دوطرفہ فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار ایک ملزم مارا گیا جبکہ سفید رنگ کی کار میں بیک اپ پر موجود اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، بعدازاں ہلاک ملزم کی شناخت اورنگزیب ولد بنارس کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے اسلحہ کی برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا، پولیس ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں