مسجد نبویؐ کی بے حرمتی سے پورے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، شازین بگٹی

کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی نے مدینہ منورہ سے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا واقعہ پورے پاکستان کی بدنامی کاسبب بنا۔مسجدنبویﷺ کی بے حرمتی کرنے والوں پرخداکاقہرضرور نازل ہوگا۔مسجد کی تعظیم تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔مسجد کے اندر خاتون کی بے عزتی کسی غیرت مند مسلمان سے برداشت نہیں کرسکتا۔سیاست میں عدم برداشت اور احترام کارشتہ تحریک انصاف نے ختم کیا۔ورنہ ہماری قبائلی اور سیاسی روایات اس قسم کی حرکات کا اجازت نہیں دیتا۔اور نہ ہم کسی کوآئندہ اجازت دینگے۔ہم جواب وقت آنے پردینگے۔مگرماہ رمضان ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔جمیوری وطن پارٹی کے کارکنان پرامن رہیں۔قانون کوہاتھ میں نہ لیں۔ہم کمزور نہیں اینٹ کا جواب پتھرسیدینااچھی طرح جانتے ہیں۔کوء خوش فہمی میں مبتلا نہ ہو۔شہیدوطن نواب اکبر خان بگٹی شہید کاوارث ہوں نوراللہ وطن دوست نے تمام کارکنوں کوپرامن رہنے کی تلقین کی۔پارٹی سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی کی عمرے سے واپسی پرلاہحہ عمل کااعلان کیاجاہیگا۔ہرعمل کاردعمل فطرتی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں