جمعتہ الوداع پر کوئٹہ میں سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے، آئی جی پولیس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے ، مختلف مساجد میں اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ شہر میں خصوصی پٹرولنگ اسکاڈز کا بھی گشت جاری رہا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعتہ الوداع کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مختلف مساجد میں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیںجبکہ خصوصی پیٹرولنگ اسکاڈز کا شہر بھر میں گشت جاری ہے اسی طرح ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی ہائی الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے تیسرے عشرے کے سلسلے میں خصوصی طور پر اضافی نفری تعینات ہے۔ جمعتہ الوداع کے موقع پر مزید نفری تعینات کر دی گئی۔دو ہزار سے زائد اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بلوچستان پولیس ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں