کوئٹہ، انتظامیہ کی کارروائی، مقدمات میں مطلوب 6افراد گرفتار
کوئٹہ: پولیس تھانہ خروٹ آباد کی جانب سے مفرور ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب2 ملزمان سمیت6ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خروٹ آباد پولیس تھانے کے ایس ایچ او محمد ناصر نے ایس ایس پی عبد الحق عمرانی، ایس پی عادل عامرکی زیر نگرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور ملزمان اللہ محمد ولد حاجی محمد ساکن ازبک بازار کوئٹہ اور خیر محمد ساکن ازبک بازار کوئٹہ کو گرفتار کرلیا ہے مذکورہ ملزمان پولیس کو مقدمہ نمبر 48/2021زیردفعات 337/ADFاور 34پی پی سی میں مطلوب تھے اس کے علاوہ پولیس ٹیم نے محمد قاسم کو ٹی ٹی پستول اور 5گولیاں برآمد کرکے باورخان اور زمان سمیت حراست میں لے لیاہے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 80/2022زیر دفعہ 13/Dدرج آرمز آرڈیننس کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔مذکورہ ملزمان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سے بتایا جا رہا ہے پولیس نے ملزم سلیم اللہ سے ٹی ٹی پستول اور پانچ گولیاں برآمد کرکے انہیں بھی گرفتار کرلیا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری ہے۔


