پنجاب اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرار داد

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان نے عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اور حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کیخلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں