سانحہ 12 مئی کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، پشتونخوا میپ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹرےٹ کے جاری کردہ بےان مےں سانحہ 12مئی 2007کراچی کے شہدا کی شہادت کی 15وےں برسی کے موقع پر شہدا کراچی سمےت قومی برابری ،جمہورےت ،سماجی انصاف ،امن وترقی کے جدوجہد کی راہ مےں تمام معلوم ونامعلوم شہدا کو ان کی لازوال قربانےوں پر زبردست خراج عقےدت پےش کےا گےا ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ جنرل پروےز مشرف کی فوجی آمرےت کے خاتمے اور ملک مےں جمہورےت اور آزاد عدلےہ کی بحالی کےلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی اور دےگر سےاسی جمہوری پارٹےوں کی جاری جدوجہد کے دوران 12مئی 2007کو اُس وقت کے معزول چےف جسٹس آف پاکستان (افتخار محمد چوہدری) کی کراچی آمد کے موقع پر استقبالےہ جلوس کے ہزاروں شرکاءپر جنرل مشرف کی فوجی آمرےت اور ان کے پروردہ فاشسٹ اور دہشتگرد تنظےم( اےم کےواےم ) نے حملہ کرکے مختلف سےاسی پارٹےوں کے 50سے زائد سےاسی کارکنوں کو شہےد وزخمی کےا جس مےں پشتونخوامےپ کے نوجوان کارکن مہتاب خان آفرےدی بھی شہےد ودےگر زخمی ہوئے ۔جبکہ کراچی شہر مےں آباد لاکھوں پشتونوں کے جائےداداوں ، املاک ، ٹرانسپورٹ کو نذر آتش اور انہےں لاکھوں کروڑوں کا نقصان پہنچاےا گےا۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ ےہ امر انتہائی افسوسنا ک ہے کہ اس المناک سانحہ کو آج 15سال کا پورے ہوچکے ہےں آج تک ان شہدا کے قاتلوں کو کےفرکردارتک نہےں پہنچاےا گےااور حکومت ،سےاسی پارٹےوں اور ملک کی عدلےہ نے اس اہم سانحہ اور خون رےز واقعہ کو بھلا کر شہدا کے خون سے اب تک انصاف نہےںکےاگےا۔جبکہ اےک جماعت کی جانب سے گزشتہ مہےنوں کوئٹہ مےں تقرےب کے دوران محض معافی مانگنے سے شہدا اور متاثرےن کے خاندانوںکے ساتھ انصاف اور کے نقصانات کا ازالہ نہےں کےا جاسکتا ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ انتظام و انتقام اور مکافات عمل کے قدرتی قوانےن ہے جو کسی کی مرضی کے تابع اور پابند نہےںآج فوجی آمر جنرل مشرف کی حالت زار تمام عوام کے سامنے ہےں ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ اسلام آباد کے استعماری وآمرانہ قوتوں کی آمرانہ پالےسےوں کے تباہ کن نتائج سے ملک دوچار ہے اور اس ملک کو تارےخ کے بدترےن بحرانوں سے نجات دلانے کےلئے، ملک مےں حقےقی جمہورےت کی بحالی ، قوموں کی برابری ، آئےن وقانون کی حکمرانی ،پارلےمنٹ کی بالادستی ، تمام اداروں کو ملکی آئےن کے دائرہ کار مےں متعےن کردہ حدود مےں کام کرنے کا پابند بنانے کےلئے پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ عملی جدوجہد کررہی ہےں آج ملک مےں پی ڈی اےم اور اپوزےشن جماعتوں پر مشتمل حکومت ہے اس حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فی الفور اور جامع اقدامات اٹھاتے ہوئے 12مئی 2007کے سانحہ کے اصل ملزمان کو کےفرکردار تک پہنچائےں اور شہدا کو شہدا جمہورےت قرار دےکر ان کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرےں ۔


