بلوچستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت تشویشناک ہے،بی آر ایس پی
کوئٹہ(این این آئی)بی آر ایس پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت تشویشناک ہے اور دیہی علاقوں کو صاف پانی کی رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بی آر ایس پی یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے بریس پروگرام( BRACE)کے ذریعے کمیونٹی فزیکل انفراسٹرکچر (CPI) میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اسکیمیں تعمیر کرتی ہے جس کی نشاندہی اور ترجیح منظم تنظیموں کی جانب سے ایک منظم شراکت دار اور جامع ترقیاتی منصوبہ بندی کے عمل کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ لورالائی یونین کونسل زنگیوال میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اسکیم بنائی گئی جس کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اب درجنوں گھرانوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچ رہا ہے
Load/Hide Comments


