تربت یونیورسٹی میں آئی ٹی سہولیات کا منصوبہ جاری ہے‘ وائس چانسلر
تربت (نمائندہ انتخاب) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرجان محمد نے کہاہے کہ اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھ کر تربت یونیورسٹی میں آئی ٹی سہولیات کو مزید بہتراورانہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف اکنامکس کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے لئے جدیدکمپیوٹرلیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وائس چانسلرنے ربن کاٹ کرجدید ہارڈویئر اور سوفٹ ویئر سے لیس کمپیوٹرلیب کا افتتاح کیا، اس موقع پرتربت یونیورسٹی کیرجسٹرارگنگزاربلوچ، فیکلٹی آف اکنامکس کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین ڈاکٹروسیم برکت،ڈین اکیڈمکس ڈاکٹرعدیل احمد،ڈائریکٹرفنانس شاہ بیک سید، ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزاعجازاحمد، پی ایس او ٹووائس چانسلرچاکرحیدراور مختلف تعلیمی وانتظامی شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ فیکلٹی ممبران بھی موجودتھے، اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہا کہ اس جامع منصوبے میں یونیورسٹی میں آئی ٹی پارک کاقیام، یونیورسٹی کو فائبرآپٹک سے منسلک کرنا، یونیورسٹی کی آٹومیشن اور سولرسسٹم پر منتقلی،آئی ٹی کے شعبے میں مختلف ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کا اجراء، یونیورسٹی اورملکی وغیرملکی آئی ٹی انڈسٹریز کے درمیان روابط کا فروغ اور آئی ٹی سیکٹر میں طلبہ وطالبات کے لئے انٹرشپ کے مواقع پیداکرنے کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسزمیں جدیدآئی ٹی اور سوفٹ ویئرلیبارٹریز کا قیام شامل ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرجان محمد کاکہناتھاکہ طالب علم یونیورسٹی کے بنیادی اسٹیک ہولڈرزہیں، محدود وسائل کے باوجود ان کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل لائبریری اور ریسرچ سینٹرقائم کرنے کے منصوبے پرکام تیزی سے جاری ہے، وائس چانسلرنے مین لائبریری اور ڈیپارٹمنٹل لائبریریوں کو مطلوبہ کتابوں کی نئی ایڈیشن فراہم کرنے کے کام کے رفتارکومزید تیز کرنے کے لئے متعلقہ شعبے کو ہدایات جاری کیں،ڈین فیکلٹی آف اکنامکس کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹروسیم برکت نے کمپیوٹر لیب کے بارے میں وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کمپیوٹرلیب 30جدیدسسٹم پرمشتمل ہے جوجدیددورکی تمام سہولیات سے مزین ہے، اس نوعیت کا ایک اور لیب بھی پہلے سے فیکلٹی میں فنکشنل ہے جس سے یونیورسٹی کے تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے معیار میں واضح بہتری آئی ہے، طلبہ وطالبات کو تعلیمی اورتحقیقی سرگرمیوں کے لئے جدیدسہولیات کی فراہمی پرڈین ڈاکٹروسیم برکت نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد وائس چانسلر نے مختلف تعلیمی شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔


