نال کے تعلیمی اداروں میں درسی کتب فراہم کی جائیں، طلبہ تنظیمیں

نال (انتخاب نیوز) حلقہ نمائندگان نے جان بوجھ کر نال کے تعلیمی اداروں کو نظر انداز کر دیا ہے، عدم سہولیات کے باعث طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے، بی ایس او (پجار)نال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار)نال زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر عمران بلوچ، منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن حاتم بلوچ جبکہ اعزازی مہمان بلال بلوچ تھے اجلاس میں علاقائی تعلیمی و سیاسی صورتحال سمیت تنظیمی امور ایجنڈے شامل تھے، اجلاس میں نال زون کے عہدیداروں و دیگر سینئر اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے حاتم بلوچ، عمران بلوچ، یوسف بلوچ، مسلم بلوچ، ایم ڈی آزاد، مظفر بلوچ، شاہنواز بلوچ، محمد جان بلوچ، ڈاکٹر عمران بلوچ، محراب بلوچ ودیگر نے خطاب کیا۔اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمیت گردونواح سکولوں کے اساتذہ اسٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے اور اداروں میں پانی جیسی بنیادی سہولیات کو جلد از جلد بحال کرکے سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی یقینی بنایا جائے، تعلیمی سال کے سیلیبس کے مطابق ششماہی امتحان قریب آتے ہی درسی کتب کی عدم دستیابی محض تعلیم دشمنی ہے جس سے طلبا و طالبات کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے، نسل نو کی تعلیم سے دوری موجودہ حکمران کی غفلت کا نتیجہ ہے،جاری بیان کے مطابق مسلم ہینڈز پبلک ہائی سکول نال کے تعلیمی نظام غیر اطمینان بخش ہے جس سے طلبا و طالبات میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی سے ممکن ہے اجلاس کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات ریگولر بنیاد پر اپنا حاضری بنائیں تا کہ سکولوں کے مخدوش صورتحال کا از خود خاتمہ یقینی بنایا جاسکے،موجودہ وقت میں نال کے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلوچستان بورڈ کے شرائط کے مطابق جماعت نہم کے طلبا کو فارم (ب)کی ادائیگی سے (نادرا) کی جانب سے برتھ سرٹیفکیٹ کا شرط واپس لیا جائے جس سے تمام اسٹوڈنٹس مشکلات سے دوچار ہیں فارم (ب)کی شرائط میں نرمی لاکر طلبا کو ریلیف پہنچایا جائے،جبکہ اجلاس میں سینئر اراکین خادم بلوچ، KD بلوچ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارگنجی یونٹ کے رہنما محراب بلوچ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں