سبی، درجہ حرارت 50سے تجاوز کر گیا

سبی:سبی وگردونواح میں تپتے ہوئے تندور میں تبدیل،درجہ حرات 50 سے تجاوز کر گیا، شدید گرمی کے باعث شہر سنسان سڑکیں ویران،،لوگ گھروں میں محصورلوڈ شیڈنگ نے گھریلوں اور کاروباری زندگی مفلوج کر دی، ٹھنڈے مشروبات سمیت برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر گرم ترین شہروں کی طرح سبی اور اسکے گردنواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ہفتہ کے روز سبی اور اسکے گرد نواح میں گرمی کا درجہ حرات 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سورج کی گرمی کے باعث سبی تپتے ہوئے تندور میں تبدیل ہوا جس کی وجہ سے سبی میں گرمی بڑھنے کے باعث معمولات زندگی بھی شدید متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کیساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شہری تفریحی پارک جرگہ ہال سبی میں لگے درخت کی چھائے تلاش کرتے ہوئے دیکھائی دیئے، گرمی میں اضافے کیساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات سمیت برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا، گرمی کی شدت میں کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی سبی کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھرآنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں