ڈیرہ بگٹی، ہیضے کی وباءپر قابو پا نے کےلئے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم ڈیرہ بگٹی روانہ

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباءپر قابو پا نے کے لئے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم ڈیرہ بگٹی روانہ ہو گئی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میںہیضے کی وباءپھیلنے کے بعد کئی اموات ہو چکی ہیں جن پر قابو پا نے کے لئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، وزیر صحت سید احسان شاہ، چیف سیکر ٹری بلو چستان عزیزعقیلی اور سیکر ٹری صالح ناصر کی خصوصی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ڈیرہ بگٹی روانہ کر دی گئی ،چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹیو حبیب اللہ بابر ڈیرہ بگٹی میں بچوں کو طبی امداد فراہم کر نے کے لئے ٹیم بمعہ ادویات روانہ کی گئی ہے ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر عطاءاللہ بزنجو، ڈاکٹر حبیب اللہ بابر کر رہے ہیں، ٹیم نے ڈیرہ بگٹی کے علا قے پیر کو سمیت دیگر علا قوں میں ہیضے سے متاثرہ بچوں کا معائنہ کر کے انہیں ادویات اور طبی امداد فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں