کوئٹہ ,گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دھماکہ،دو افراد زخمی

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹان میں دکان میں گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں دو افراد جلس کر زخمی ہوئے۔ نور ویلفیئر سوسائٹی کے ایمبولینسز کے زریعے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کیلئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں پر زخمیوں کو طبعی امداد دی جارہی ہیں۔ ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت مبارک ولد خادم حسین اور سلطان ولد فقیر حسین سکنہ ہزارہ ٹاون کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں