وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات،سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال،بلوچستان کی ترقی امن وامان اور وسائل میں اضافے اورصوبے کی ترقی میں وفاقی حکومت کی معاونت اور نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی اور اہم صوبائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں،خواہش ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے عمل میں ہر جماعت اپنا حصہ ڈالے، ملا قات میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی بھی موجود تھے،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں