بلوچستانخصوصی بچوں کے سکولوں کو فراہم کرنے والا مفت کھانا بند

کوئٹہ:بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خصوصی بچوں کے لئے قائم کمپلیکس فار اسپیشل ایجوکیشن تنزلی کا شکار ہونے لگا ، تعلیمی معیار کی ابتری کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کو آدھی چھٹی کے دوران دیا جانے والا محدود غذائی پیکج بند کردیا گیا، خصوصی بچوں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے سرکاری سرپرستی میں قائم واحد ادارہ کمپلیکس فار اسپیشل ایجوکیشن تنزلی کا شکار ہونے لگ گیا ہے، جبکہ بہت ہی محدود سطح پر دیا جانا والا غذائی پیکج بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے خصوصی بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ عام بچوں کی طرز پر ادارے کے باہر سے کچھ خریدنا ان کے لئے ممکن نہیں اور بھوکے پیٹ سات سے آٹھ گھنٹے تعلیمی تسلسل قائم رکھنا کسی آزمائش سے کم نہیں ایک خصوصی سروے کے دوران ان اسپیشل بچوں نے بتایا ہے کہ قبل ازیں آدھی چھٹی کے دوران انہیں ایک چھوٹا سا پیکٹ بسکٹ کا دیا جاتا تھا جو اب بند کردیا گیا ہے جبکہ تعلیمی معیار پر بھی توجہ نہیں دی جاررہی جس کی وجہ سے معاشرے کے یہ خصوصی بچے دہری اذیت و مشکلات کا شکار ہیں ان خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپلیکس فار اسپیشل ایجوکیشن میں معیاری تعلیم کے ساتھ بہتر و مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ خصوصی بچوں کو مشکلات اور اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بہتر ماحول میں تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں