تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا مفرور سرغنہ آخرکار پکڑا گیا
کراچی (انتخاب نیوز) شہر قائد سے بڑا ڈرگ ڈیلر ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا گیا، سہراب گوٹھ سے گرفتار ملزم انذر گل پولیس کو مقدمہ 2021/846 میں مطلوب تھا، ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ برس پولیس نے اسکے دو بیٹوں کو 9کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کرکے درج کیا تھا جبکہ ملزم فرار ہوگیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افغانستان میں روپوش ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ بڑے پیمانے پر منشیات افغانستان سے براستہ کوئٹہ اسمگل کرنے کے بعد کراچی کے پوش علاقوں کے سپلائرز تک پہنچاتا تھا اور تعلیمی ادارے گروہ کا خاص ٹارگٹ تھے، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


