ظہور رشید کی بازیابی کیلئے اوتھل یونیوسٹی میں بی ایس او کی احتجاجی ریلی

اوتھل (انتخاب نیوز) بلوچ طلباءنے ظہوررشید کے زبردستی اغوا کیخلاف احتجاج کیا جو کہ LUAWMS اوتھل میں B.ed ایجوکیشن کے پہلے سمسٹر کا طالب علم ہے۔ اسے 7 مئی کو رات 2 بجے گھر سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ عید منانے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھا۔
ظہور رشید بلوچ کی بازیابی کیلئے یونیورسٹی میں بی ایس او کی جانب سے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے مقتدر حلقوں سے ظہور رشید کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں