بلدیاتی فنڈز الیکشن کمیشن کے اخراجات کیلئے مخصوص کرنے کی مذمت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان لوکل کونسل اےسوسی اےشن کے جنرل سےکرٹری محمد عےسیٰ روشان نے بلدےاتی اداروں کے جی اےس ٹی فنڈ کو حالےہ بلدےاتی انتخابات کے الےکشن کمےشن کے اخراجات کےلئے مخصوص کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سلےکٹڈ وزےر اعلیٰ نے تےن سال تک بلدےاتی اداروں کے جی اےس ٹی فنڈ کو روک کر انہےں اپنی مرضی کے مطابق اپنے ہمنواﺅں کے ذرےعے خرچ کرنے اور کرپشن کا ذرےعہ بنانے کی روش جاری رکھی اور اربوں روپے کے مالک لوکل گورنمنٹ کے محکمے کو تنزلی کا شکار بناکر رکھ دےا اور صوبے کے تمام مےونسپل کمےٹےوں ،مےونسپل کارپورےشنز ، مےٹروپولےٹن کارپورےشن،ڈسٹرکٹ کونسلوں اور ےونےن کونسلوں کے انتظامےہ کو بے ےار ومدد گار چھوڑ کر ہر قسم کے ترقےاتی اور غےر ترقےاتی فنڈز کو روکے رکھا اور اب موجودہ حکومت نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے منظور شدہ ترقےاتی اور غےر ترقےاتی فنڈز کو روک کر سابق سلےکٹڈ وزےر اعلیٰ کی عوام دشمنی پر مبنی پالےسی کو جاری رکھا۔ اور اب بلدےاتی اداروں کے فنڈز کو الےکشن کمےشن کے اخراجات کےلئے مخصوص کرنا غےر آئےنی اور غےر قانونی اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہےں۔ اور حالےہ بلدےاتی انتخابات کے نامز د امےدوار سمےت تمام عوام اس غےر آئےنی اور غےر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور آواز بلند کرےنگے اور بلدےاتی اداروں کی انتخابات کے باوجود انہےں ناکام کرنے کی سازش کسی بھی صورت کامےاب نہےں ہونے دےگی۔ انہوں نے اپنے بےان مےں حالےہ بلدےاتی انتخابات مےں نامزد امےدواروں ،سابق بلدےاتی نمائندوں ، سےاسی جمہوری پارٹےوں اور سول سوسائٹی سمےت تمام عوام سے اپےل کی ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی اس عوام دشمن اقدام اور سازش کےخلاف آ واز اٹھائےں۔


