کوئٹہ، 6 سالہ بچے سے بدفعلی کے مجرم کو 7 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ جناب داﺅد خان ناصر نے6سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثا بت ہو نے پر 7سال قید اور ایک لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم رمضان عرف (مغال )نے 26جو ن 2021ءکو کچلاک کے کلی چارگل میں 6سالہ بچے (ق د)کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا تھا ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا اور گزشتہ سما عت کے موقع پر عدالت کے جج نے فریقین کے وکلا ءکے دلائل مکمل ہو نے پر مذکو رہ مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے منگل کے روز سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم رمضان عرف (مغال)کو 7سال قید اور ایک لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ،عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ڈیڑھ سال قید بھگتنا ہو گی ۔سزا سنا ئے جا نے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں