ماڑی پور پانچ سو کوارٹرز میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کا مقابلہ، صدر بم دھماکے میں ملوث 2 ملزمان مارے گئے
کراچی (انتخاب نیوز) ماڑی پور کے علاقے پانچ سو کوارٹرز روڈ پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا علی الصبح انتہائی مطلوب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ملزمان کو صدر بم دھماکے میں ملوث ظاہر کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی بیگ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


