پٹ فیڈرکینال میں پانی چوری کیخلاف کارروائی،50 سے زائد پمپنگ مشینیں ضبط

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) پٹ فیڈر کینال کے بیرون میں غیر قانونی پمپنگ مشینوں واٹر کورسز کے خلاف انتظامیہ کے تعاون سے ایریگیشن نصیرآباد کا گرینڈ آپریشن دوسرے زور بھی جاری اہم شخصیات سمیت 50 سے زائد غیر قانونی پانی چوری کی پمپنگ مشینوں بجلی ٹرانسفارمرز کو ہٹا کر بحق سرکار ضبط کرلیا گیا کئی واٹر کورسز مسمار کارروائی کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر کینال کے بیرون و اندرون میں زرعی پانی چوری کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے خصوصی احکامات پر ایس ای ایریگیشن نصیراباد عبدالحمید مینگل، ایکسئین پٹ فیڈر کینال حاجی محمد ابراہیم مینگل، ایس ڈی اوز پٹ فیڈر کینال عبدالظاہر مینگل، محمد مراد مری، سب انجنیئرز وسیم، رحمت اللہ تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی میر کامران رہئسانی، تحصیلدار منجھو شوری علی گوہر مگسی تحصیلدار ماما قائم خان بنگلزئی اور دیگر نے نصیراباد انتظامیہ و پولیس کی مدد سے پٹ فیڈر کینال کی آر ڈی 402 میر حسن آر ڈی 558 منجھوشوری تک گزشتہ روز سے کینال سے ذرعی پانی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم شخصیات سمیت 50 سے زاہد غیر قانونی پمپنگ مشینیں بجلی ٹرانسفارمرز ہٹا کر بحق سرکار ضبط کر لئے جبکہ کئی واٹر کورسز کو بھی جڑ سے مسمار کرکے زرعی پانی چوری کے خلاف نصیراباد کی تاریخ میں اہم کاروائی عمل میں لائی گئی جوکہ بلا تفریق کاروائیوں کا عمل جاری ہے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل اور ایکسئین پٹ فیڈر کینال حاجی محمد ابراہیم مینگل نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے خصوصی احکامات پر بلا تفریق کاروائیوں کا عمل جاری ہے کینال سے زرعی پانی چوری کے خلاف کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جارہی انہوں نے کہا کہ کاروائی کا مقصد پٹ فیڈر کینال سمیت اس کی ذیلی نہروں کے ٹیل تک زرعی و پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، انہوں کہا کہ کاروائی میں نصیراباد انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور تعاون حاصل ہے جن کی مدد سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے بیرون کے بعد اندرون میں بھی بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں