وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری بھی مستعفی ہوگئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری مستعفیٰ ہوگئے ، جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے توانائی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ انکا استعفیٰ منظور کرلیا جائے واضح رہے کہ نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے تھے۔
Load/Hide Comments


