کوئٹہ، حادثات پر قابو پانے کیلئے موٹر وے افسران کی پیٹرولنگ میں اضافہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمودکی ہدایات پر ویسٹ زون میں تمام شاہراوں پر سفر کومحفوظ بنانے اور ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے لئے سینئر آفیسرزکی پٹرولنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہروں پر موٹر وے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر ے کا مقصد حادثات کو کنٹرول کرنا ہے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے تمام سیکٹرکمانڈرز اور بیٹ کمانڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شاہراوں پر اپنی موجودگی اور ہائی وے استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے بہتر تعاون کو یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے تمام آفیسران کو پابند کیا گیا ہے کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو میڈیا میں نمایاں طور پر اجاگر کریںاور اچھے کاموں کی موثر تشہیر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں