شیرانی جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے ضلع شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلومیٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم،ذمہ داروں کا تعین کرنے اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے بڑے برن سینٹرز منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے چار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں