کئی روز سے شیرانی جنگلات میں لگی آگ نہ بجھانا باعث تشویش ہے، جان محمد جمالی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کئی دنوں کے بعد نہ بجھانے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ شیرانی کو صورتحال پر فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہاکہ جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قیمتی قومی اثاثے ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،ڈسٹرکٹ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہاکہ جنگلات کو تباہی سے بچانے اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انٹرنیشنل ادارے تعاون فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں