بھارت،ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کے گردے سے 206 پتھر نکال دیے

نئی دہلی :بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے 56 سالہ شخص کے گردے سے 206 پتھر نکال دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے رہائشی ویراملا رام لکشمیا گزشتہ 6 ماہ سے گردے میں شدید تکلیف میں مبتلا تھے،اس دوران وہ عطائی ڈاکٹر سے کچھ دوائیں لیتے جس سے انہیں عارضی سکون مل جاتا تاہم کچھ دنوں بعد درد پھر سے شروع ہوجاتا جس کی وجہ سے ان کی روزمرہ زندگی توقع سے زیادہ متاثر ہونے لگی تاہم پھر انہوں نے ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص کی اور انہیں کی ہول سرجری کروانے کا مشورہ دیا۔لہٰذا ویراملا رام نے ڈاکٹروں کا مشورہ مانتے ہوئیسرجری کروانے کا فیصلہ کیا، تاہم ایک گھنٹے دورانیے کے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے بائیں گردے سے ایک دو نہیں بلکہ پورے 206 پتھر نکال دئیے۔دوسری جانب ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کی کمی گردے میں پتھری کی وجہ ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں