دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشات، پولیس اہلکاروں کو چوکس کردیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) شہر میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پولیس کی جانب سے تابڑ توڑ کارروائیوں کے بعد ممکنہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خدشات بڑھ گئے، پولیس حکام نے اہلکاروں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کردیئے ، ایس ڈی پی او کورنگی نے رینجرزکے ہمراہ پولیس کی اسنیپ چیکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے افسران واہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اہلکار ڈیوٹی پر آتے اور جاتے ہوئے یونیفارم کی بجائے سادہ لباس استعمال کریں اور دوران سفر ہوشیار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں