پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا،پرویز الہٰی

لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام ممبران اجلاس میں پہنچیں گے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ارکان اسمبلی دوپہر 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، دیکھتے ہیں منتخب ارکان کو کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی داخلے سے نہیں روک سکتا، میں آج بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، باپ، بیٹا اسمبلی کیساتھ ایسا اس لئے کر رہے ہیں کہ ان کے پاس نمبر کم ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں، گورنر کے ہوتے ہوئے میں کیسے قائم مقام گورنر بن جاؤں۔انتظامیہ نے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے اور اسمبلی کے دروازوں کے سامنے خار دار تاریں لگا دی گئیں۔پنجاب اسمبلی کے افسران کی گرفتاریوں کے پیش نظر پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں