بلاول بھٹو کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت

بیجنگ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو چینی ہم منصب وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں، بیجنگ میں دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر سمیت وزارت خارجہ کے اعلی افسران بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ چین میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل دورہ امریکہ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی حمایت کی تھی۔ چین اور روس ہمسایہ ممالک اور قریبی اتحادی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں