مزدور رہنماء انتقامی کاروائیوں شوکاز سے مرعوب نہیں ہونگے،عابد بٹ
کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان مرکزی چیئر حاجی بشیر احمد ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد، دین محمد محمد حسنی عابد بٹ محمد عمر جتک عارف نچاری ظفر خان رند ملک وحید کاسی منظور احمد حاجی غلام دستگیر حبیب اللہ لانگو نے بلوچستان میں بیورو کریسی کی جانب سے صوبے کے نا اہل وزراء کے بلا جواز اور سیاسی احکامات پر عملدرآمد کرکے اداروں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور لیبر قوانین سمیت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جار ہی ہے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان اور بی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی کومحکمہ بی اینڈ آر اور بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اداروں کے ملازمین اور مزدرورں کے حقو ق کیلئے آواز اٹھانے اور غیر قانونی اقدامات کا راستہ روکنے کی پاداش میں محکمانہ انکوائریوں کا سامنا کرنے کیلئے شوکاز نوٹس اور دباؤ میں لانے کی پالیسیاں آئین و لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن ایسے غیر قانونی مراسلوں کیخلاف عدالت لیبر کورٹ سے رجوع کرنے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے مزدور رہنما?ں نے کہا کہ قانون انصاف فراہم کرنیوالے ادارے اس بات کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں حکومت اور اسکے وزراء راتوں رات کیا کرنا چاہتے ہیں آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مہنگائی بیروز گاری اور عدم مساوات پر مبی حکومت اقدامات کی کیا صورتحال ہے ایسے میں مزدوروں و ملازمین کے حقوق کی بات اور اداروں میں انصاف کے برخلاف فیصلوں کو روکنے کی کوشش کرنیوالے مزدور رہنماؤں قاسم خان اور حاجی عبدالعزیز شاہوانی کو حکومتی دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی طور پر درست نہیں اور نہ ہی مزدور رہنماء کی وزیر یا افسر کی دھونس میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اور حربوں کی پرواہ نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ روک کر ملازمین کے حقوق تسلیم نہ کئے گئے تو بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہزاروں ملازمین اور مزدوروں کو سڑکوں پرنکلنے کی کال دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔


