لمپی وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈیری مالکان احتیاط کریں، محکمہ لائیو اسٹاک
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوئٹہ ڈاکٹر قطب خان بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ لمپی وائرل ڈیزیز کوئٹہ میں پھیلتا جارہاہے جس کے لیے ڈیری مالکان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے تجاویز بھی دی گئیں تھیں کہ دیگر باہر سے مال نہ منگوائیں اپنے ڈھیروں میں اسپرے حفاظتی ٹیکے اور اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بروقت کریں اس بارے میں محکمہ لائیو اسٹاک کے اسپتالوں اور سی وی ڈیز میں ماہرین سے رابطہ رکھیں ڈاکٹر قطب خان خان بلوچ نے کہا کہ لمپی وائرل ڈیزیز کو روکنے کے لئے محکمہ امور حیوانات تمام اداروں کے تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اس بارے میں تمام ڈیری مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان کے پاس اس وقت جو مال مویشی موجود ہیں ان پر گزارہ کریں اور مزید مال باہرسے نہ منگوائیں تاکہ اس پر قابو پانے میں مدد مل سکے اور اپنے جانوروں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں وغیرہ کا استعمال لازمی کریں جن جانوروں میں وائرس موجود ہے ان کو دیگر جانوروں سے الگ کریں اور ان کا علاج معالجہ شروع کریں محکمہ امور حیوانات کے ماہرین سے مشورہ اور اپنے بیمار جانوروں کا چیک اپ کرائیں۔


