سفیرکی عمران سے ممکنہ ملاقات پر تبصرہ سے گریز پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں امریکہ
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت اور اداروں سے رابطوں اور ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق رابطے کرنے والوں میں اسدقیصر، شاہ محمودقریشی، اسدعمر، پرویزخٹک شامل تھے جبکہ حکومت سے احسن اقبال، ایازصادق، ملک احمد، اسعد محمود اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ملک احمد خان نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ملاقات میں کچھ بات کرتے ہیں پھر جھوٹ بولتے ہیں، ملاقاتوں میں شاہ محمود منتیں کرتے ہیں بعد میں بیان بدل لیتے ہیں۔وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقاتوں میں درخواست کی ہمیں درمیانی راستہ اورفیس سیونگ دیں، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیس سیونگ مانگی، ضرورت پڑی تو ثبوت سامنے بھی لائے جا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا حکومت کے کسی فرد سے رابطہ نہیں ہوا سردار ایاز صادق سمیت کسی حکومتی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی اگر حکومت بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہمیں دعوت دے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگوں کو جو بتایا اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے جلد ازجلد الیکشن کی تاریخ دیں کوئی حتمی بات ہوگی تو بات کرینگے ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگیں گے الیکشن کی تاریخ کے علاوہ نہ کوئی بات سنیں گے نہ کریں گے۔


