عمران خان نے جس کو انقلاب کا نام دیا وہ انتشار تھا، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ لاہور میں گزشتہ روز چھاپوں کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے لواحقین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک جعلی انقلاب خون ناحق عمران خان کے سر ہے اور اس کا ذمہ دار عمران خان ہے اور ان کی اہلیہ بھی یہی کہہ رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے اس بات کا ادراک کیا کہ جس کو انقلاب کا نام دیا گیا تھا یہ انتشار تھا، اگر عمران خان کو انقلاب کی تکلیف ہے تو حقیقی انقلاب اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں