پروگریسو پینل کا بیان من گھڑت، سینڈیکٹ میں بہترین فیصلے کیے گئے، اے ایس اے بلوچستان یونیورسٹی

کوئٹہ:اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان نے پروگریسو پینل کے ترجمان کے نام سے مختلف روزناموں میں شاہع ہونے والے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 87ویں سنڈیکیٹ اجلاس بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اور جامعہ بلوچستان کے ایکٹ کے تحت منعقد ہوا. چونکہ اس اجلاس میں جامعہ بلوچستان کے ایکٹ کے خلاف کیے گئے تعیناتیوں اور جامعہ بلوچستان کے سلیکشن بورڈ میں ہونے والے ناانصافیوں کو معزز ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی موجودگی میں طشت ازبام کیا گیا اور جس سیلیکش بورڈ میں پروگیسو پینل کے ترجمان جو سلیکشن بورڈ میں بطور ممبر غیر قانونی طور پر بیٹھے ہوئے تھے نے اللہ اور رسول سے ڈرے بغیر میرٹ کی پامالی کی جس کے ثبوت پوری سنڈیکیٹ کے سامنے پیش کیے گئے تو اب ایک غیر آئینی اور قانونی طور پر اپنے کالے کرتوت صاف کر نے اور مراعات حاصل کرنے میں یہ منفی ٹولہ جامعہ کے تقدس کے خلاف ہمیشہ کی طرح مراعات حاصلِ کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں. ان لوگوں کے اعمال کو مدنظر رکھ کر جامعہ بلوچستان کے اساتذہ نے انھیں اپنے ووٹوں سے بدترین اور عبرتناک شکست دی تو اب یہ دوسروں کے اشاروں پر اپنے لیے ڈیڑھ انچ کی مسجد تعمیر کرنے لگ گئے جہاں پہلے سے اساتذہ نے ان کے پیچھے نماز پڑھنا ہی چھوڑ دیا ہے تو اب کبھی کس کا دامن تو کبھی کس کا دامن پکڑ کر یونیورسٹی اور استاد دشمن ہتکنڈوں پہ اتر آئے ہیں.اے ایس اے کے ترجمان نے کہا کہ سنڈیکیٹ کے منٹس کے حوالے سے جو من گھڑت باتیں بیان کی گئی ہیں وہ منٹس پڑھے بغیر اساتذہ اور اہل بلوچستان کو ایک سازش کے زریعے غلط معلومات دے رہے ہیں. اے ایس اے کے ترجمان نے واضح کیا کہ 87ویں سنڈیکیٹ میں اساتذہ، ملازمین طلبا اور سب سے بڑھ کر ادارے کے حق میں بہترین فیصلے کیے گئے جو ان مفاد پرستوں اور ان کے گماشتوں کو ھضم نہیں ہو رہا. اے ایس اے یہ واضح کر نا چاہتی ہے کہ اے ایس اے نے کبھی بھی آن لائن کلاسوں کا بائیکاٹ نہیں کیا البتہ کورونا واہرس اور بلوچستان میں نیٹ کے حالات کو دیکھ کر طلبا کے مستقبل کے بارے میں اچھے فیصلے کرنے اورسہولیات دینے کا مطالبہ کیا اس سلسلہ میں FAPUSA کے پلیٹ فارم سے HEC کے چیئرمین سے بھی تفصیلا میٹنگ ہوئی ہے. یہ لغو بیان ان کے جھوٹے ہونے کی واضح نشانی ہے. اے ایس اے اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام بہت جلد پروگریسو پینل کے نمائندے کے سارے کرتوت اساتذہ اور عوام کے سامنے پیش کریگی.اے ایس اے اساتذہ کرام کی آئینی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کے حقوق کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھا چکی ہے نہ کہ چند کاسہ لیسوں کا. اور اے ایس اے خبر دار کرتی ہے کہ جامعہ بلوچستان کے اندرونی و انتظامی معاملات میں کسی بھی طرف سے مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں