سرجانی، کورنگی میں فائرنگ2 افراد زخمی، سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) سرجانی سیف المری گوٹھ زہرہ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر امان اللہ ولد عبدالکریم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا، جسے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کورنگی ناصر کالونی علی مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ذیشان ولد عبدالجبار زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ قبل ازیں تھانہ سپر ہاٸی وے پولیس نے ہنگورہ گوٹھ کے قریب ایک ملزم کو مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس نے زخمی ملزم تسبیح اللہ عرف تسبی کے قبضہ سے ایک پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ فرار ملزم کا نام نجیب عرف نجیب دبلا بتایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں