کوئٹہ، لاک ڈاؤن ناکام، شہریوں کا رش اور کاروبار عروج پر

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ 4مئی سے19مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کیا گیا تاہم منگل کوکوئٹہ شہر کے80سے90 فیصد دکانیں کھل چکی ہیں لوگوں کی بڑی تعداد ماہ رمضان اور عید شاپنگ میں مصروف ہیحکومتی لاک ڈاؤن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے پرچون،کپڑوں کی دکانیں کاسمیٹک بڑے شاپنگ مالز بھی کھل چکے ہیں تمام میڈیکل سٹورز،گوشت کی دکانیں،درزی،حمام،دودھ فروش ودیگر بیکریاں پہلے سے ہی کھل چکی ہیں اب لاک ڈاؤن برائے نام رہا ہے تاہم بازار میں سماجی رابطوں میں فاصلہ، ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ پولیس اور بالخصوص ٹریفک پولیس اپنے دھندوں مصروف ہے کسی دکاندار کو حراست میں لے کر میزان چوک کے سٹی تھانے کے باہر خرچہ لے کر چھوڑنا معمول بن چکا ہے۔
Load/Hide Comments


