لیک کی گئی آڈیو پلانٹڈ اور فیک ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیک کی گئی آڈیو پلانٹڈ اور فیک نیوز ہے۔ سیاسی مخالفین عمران خان کو نیچا دکھانے کیلئے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ تحریک انصاف نے مبینہ آڈیو مسترد کر دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کسی ٹائیکون سے کہیں کہ ہمارا پیچ اپ کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو سے متعلق ایک نجی چینل کے پاس کوئی مصدقہ ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ عمران خان اور وہ شخصیات بھی موجود ہیں، آمنے سامنے لے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں