حب چوکی سے منشیات کی کراچی اسمگلنگ ناکام، موٹرسائیکل سوار جوڑا 24 کلو چرس سمیت گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) حب چوکی سے منشیات کراچی اسمگل کرنے والا موٹر سائیکل سوار جوڑا موچکو سے 24 کلو چرس سمیت پکڑا گیا، اتحاد ٹائون سے بھی خاتون چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کرلی گئی۔ حب ریور روڈ پر موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے موٹر سائیکل نمبر 4616-KMI پر سوار قیصر عباس ولد نذیر احمد اور فرزانہ زوجہ محمد صادق کو روک کر دوران تلاشی مرد سے 8کلو 900گرام جبکہ خاتون سے 15 کلو گرام چرس برآمد کرلی جو ملزمان نے 20 پیکٹوں میں بند کررکھی تھی، پولیس کے مطابق اسمگلر جوڑا حب چوکی سے منشیات اسمگل کرتا رہا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ 2022 / 219 درج کرلیا گیا۔ مزید برآں اتحاد ٹائون بلاک سی سے پولیس نے اسلام بی بی کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ 2022 /278 درج کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمہ بدنام منشیات فروش منشاء کی بہن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں