وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈ کوارٹر دورہ، کوئٹہ سمیت 6بڑے شہروں میں مزید سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )وفاقی وزیر داخلہ نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کا پلان طلب کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 7روز میں6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کا پلان طلب کرلیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں وزیرداخلہ کو پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام پر بریفنگ دی گئی۔اس دوران وزیر داخلہ نے 6بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کا پلان طلب کرلیا جب کہ انہوں نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید نادرا سینٹرزبنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کیلئے مثر ایکشن کا بھی حکم دیا ہے۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز کے دورے کیے، حالات کا جائزہ لیا، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ایسا پلان بنایا جائےکہ نادرا سینٹرز آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں