کراچی سے مشتبہ شخص گرفتار، یوسف خان سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر کے امریکی ساختہ دستی بم برآمد کر لیا۔ترجمان کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کارروائی کے دوران یوسف خان عرف گل یوسف نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پاکستان میں امن دشمنی میں ملوث تنظیم سے ہے۔ ملزم سال 2006 میں تنظیم سے منسلک ہوا تھا اور اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سال 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان میں اپنی ٹیم کے کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا۔اس کے علاوہ ملزم نے سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا تھا جس میں فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں