پاکستانی وفد کی اسرائیلی صدر سے ملاقات، سے تسلیم کرنے کی مہم ہے، جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد کی اسرائیلی صدر سے ملاقات، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم ہے اسرائیل کے صدر سے خفیہ ملاقاتیں کی راز کا سامنے نہ لایا جائے تو موجودہ حکومت بھی اسرائیل تسلیم کرنے کی سازش میں شریک ہے، اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے کئی عرب ممالک کو آمادہ کرنے کی بعد پاکستان کو بھی آمادہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے عمران خان پر یہودی ایجنٹ کا فتویٰ لگانے والا آج اسرائیل صدر سے خفیہ ملاقاتوں پر پی ڈی ایم کی سربراہ کی زبان بندی سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اب ان کی گلے میں اقتدار کا نوالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی صدر سے خفیہ ملاقاتیں انتہائی خطرناک معاملہ ہے مستقبل کے یہودی تسلط کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ اسرائیل کی تسلیم امت مسلمہ کے دل میں خنجر گھونپنے کی مترادف ہے۔ اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں سے آزادی اور جینے کا حق چھین لیا اسرائیل کا ناجائز قبضہ خطے کے لیے ناسور ہے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا پوری امت مسلمہ کا فرض ہے۔ اسرائیل نے فلسطین میں ہر قسم کی انسانی، اخلاقی اور سیاسی حدود کو پاں تلے روندا گزشتہ نصف صدی سے مسلمانوں کی قبلہ اول بیت المقدس پر قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کے بے حسی اور بے بسی سے فلسطینی اسرائیل کے رحم و کرم پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں