عوام نے ضمیر فروشوں اور لالچ دینے والوں کو مسترد کردیا، اسلم بزنجو

نال (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں خضدار سمیت نال ودیگر علاقوں میں بھاری اکثریت سے ثابت کیا عوام نیشنل پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے بزنجو ہاؤس نال میں بلدیاتی الیکشن میں مختلف وارڈز سے جیتنے والے کونسلران اور ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے ضمیر فروشوں اور لالچ دینے والوں کو مسترد کرکے نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا۔ نیشنل پارٹی نے بلوچستان بھر سے بلدیاتی الیکشن میں جیت کر عوام کی بہتر پارٹی ہونے کا ثبوت دیا۔ خضدار نال اورناچ گریشہ ودیگر علاقوں کے عوام نے دن رات ایک کرکے نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کیا۔ خضدار میں میونسپل کارپوریشن ودیگر سیٹوں کے متعلق اتحاد کیلے رابطے میں ہیں، عوام کے مفاد کیلے اچھا فیصلہ کریں گے تاکہ عوام اور نیشنل پارٹی کے ورکرز مایوس نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں