قدوس بزنجو کیخلاف تحریک کی ناکامی میں نصیب اللہ مری کا کردار اہم تھا، آصف ترین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عدم اعتماد کی ناکامی میں نصیب اللہ مری کا اہم کردار تھا، بلوچستان میں عدم اعتماد کیخلاف کھڑے ہوکر جہوری اقدار کا ساتھ دیا، کوہلو کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بات محمد آصف ترین نے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نے اپنے جاری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی میں میر نصیب اللہ مری نے اہم کردار ادا کیا۔ عدم اعتماد کیخلاف کھڑے ہوکر ثابت کیا کہ وہ جمہوریت و جمہور کے داعی ہیں۔ اس کے علاوہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ کوہلو میں تمام نشستیں جیتنا کوہلو کے عوام کا میر نصیب اللہ مری کی قیادت اور رہنمائی پر مکمل اعتماد ہے، آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑے ہو کر سیاسی بصیرت اور فکر و فہم کا مظاہرہ کیا ہے جس پر تحریک انصاف بلوچستان فخر کرتی ہے کہ انہوں نے مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں