فلپائن کا جنوبی صوبہ سوریگا ڈیل سر5.6 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے جنوبی صوبہ سوریگا ڈیل سر میںجمعہ کو سورج طلوع ہو نے سے قبل آف شور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ برائے آتش فشانی و زلزلہ پیمائی نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 54 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 11 بجکر 54 منٹ) پر قصبے کیگویٹ سے تقریبا 31 کلومیٹرز شمال مشرق میں اور 16 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔زلزے کے جھٹکے جزیرے مینڈانا اور فلپائن کے وسطی صوبے لیٹی کے اطراف بھی محسوس کئے گئے۔ادارے نے کہا کہ ٹیک ٹونک زلزلے سے آفٹرشاک کا خدشہ ہے، جو نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ فوری طور پر نقصان یا ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔فلپائن بحرالکاہل میں ” رنگ آف فائر” کے ساتھ واقع ہے جس کے سبب یہاں زلزلہ بارے سرگرمیاں عام ہیں۔
Load/Hide Comments


