بالینہ کٹھان میں ڈھائی سو گھروں کی بند بجلی بحال کی جائے، اہالیان
خضدار (نمائندہ انتخاب) اہالیانِ کٹھان نے ڈپٹی کمشنر میجر الیاس کبزئی سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بروز جمعرات سے بالینہ کٹھان میں ڈھائی سو گھروں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔ اس شدید گرمی میں بوڑھے، بچے، خواتین بِلک رہے ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مساجد میں جمعہ کی نماز بھی متاثر ہوئی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر میجر الیاس کبزئی سے التماس کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیسکو حکام کو بالینہ کٹھان کی بجلی بحال کرنے کے احکامات جاری فرمائیں۔
Load/Hide Comments


