بیلہ، اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی مہنگے داموں فروخت

بیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی من مانے داموں فروخت غیرقانونی منی پیٹرول پمپس مالکان کی کی لوٹ کھسوٹ اور من مانیاں عروج پر پاکستانی تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایرانی اسمگل شدہ تیل کی قیمتیں بڑھانا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ بلوچستان کے شہر بیلا اور ضلع لسبیلہ میں قائم اسمگل شدہ ایرانی تیل کے غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز پر مالکان کی من مانیاں عروج پر ہیں، ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر ایک سو اسی روپے سے ایک سو نوے روپے فروخت کیا جارہا ہے، حکومت نے پاکستانی تیل مہنگا کیا ہے لیکن یہاں ایرانی تیل جو غیرقانونی طور پر اسمگل کرکے لایا جاتا ہے اور مہنگے داموں فروخت کرکے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ عوامی حلقوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل دس روپے سے پندرہ روپے میں دستیاب ہے اور بیلہ میں ایرانی پیٹرول ایک سو اسی اور ایک سو نوے روپے فی لیٹر دیدہ دلیری سے فروخت کیا جارہا ہے ان حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں